چینی سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا، کروڑوں روپے کی چینی ضائع

Aug 01, 2021 | 00:56:AM
چینی سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا، کروڑوں روپے کی چینی ضائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا ہے، چینی بیگز سے بھرا کنٹینر ٹرالر سمندر میں جا گرا۔
تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی پر دس دن کے دوران دوسرا بڑا حادثہ پیش آ گیا، ایسٹ وہارف برتھ نمبر فائیو پر چینی کے بیگز سے بھرا کنٹینر ٹرالر سمندر میں جا گرا۔
ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چینی سے بھرا ٹرالر سمندر میں گرا، حادثے میں ڈرائیور کو بروقت بچا لیا گیا، کنٹینر میں 780 بیگز لوڈ کئے گئے تھے، ٹرالر اور کنٹینر سمندر میں گرنے سے ٹی سی پی کی کروڑوں روپے کی چینی سمندر برد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے کورونا کے باعث کراچی میں ہونیوالا جلسہ موخر کردیا