کرینہ، کرشمہ یا کوئی اور۔۔رندھیر کپور کو کس سے زیادہ پیار ۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کرشمہ اور کرینہ کپور کے والد اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے ہیرو رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ اصل سے زیادہ سود پسند ہےاور وہ اپنی بیٹیوں سے زیادہ ان کے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔
ایک بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار رندھیر کپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انکے نواسے اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی جانب سے ہاتھ سے بنا ہوا ایک کارڈ موصول ہوا، جس پر تحریر تھا’’نانامجھے آپ سے پیار ہے، اپنا خیال رکھیں‘‘۔ اس موقع پر اداکار رندھیر کپور نے کہا کہ میں اپنے نواسے اور نواسیوں سے اپنی بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ کے مقابلے زیادہ پیار کرتا ہوں، اور یہ ویسا ہی جیسے ہر ماں باپ اپنے بچوں کے بچوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں یعنی اصل سے زیادہ سود پسند ہے۔ انھوں نے کارڈ بھجوانے پر اپنے نواسے کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ اس شوٹ کے بعد براہ راست یہاں سے تیمور سے ملنے جائیں گے۔یاد رہے کہ رندھیر کپور تیمور اور جیہ، اور کرشمہ کے بچوں سمیرا اور کیان کے نانا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اد ا کا ر فر حا ن اختر کا اہلخانہ پر تنقید کر نیوا لوں کو کرا را جواب