بھارت:جعلی ویکسین لینے والوں کو دوبارہ اصل ویکسین دینے کا حکم

Aug 01, 2021 | 10:20:AM
بھارت:جعلی ویکسین لینے والوں کو دوبارہ اصل ویکسین دینے کا حکم
کیپشن: بمبئے ھائی کورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بمبئے ہائی کورٹ نے بھارت کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جعلی ویکسین لینے والوں کو دوبارہ ویکسین دینے کیلئے سہولت فراہم کرے۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر میں جعلی ویکسی نیشن مہم  کے دوران  جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی تھی  وہ اب دوبارہ اصل ویکسین لگوانا چاہتے ہیں لیکن کورونا پورٹ پر دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی اجازت نہیں ہے۔  اس سلسلہ میں بمبئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دیپانکر دتا نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جعلی ویکسین لینے والوں کو دوبارہ ویکسین دینے کیلئے بی ایم سی کو سہولت فراہم کرے اور ممبئی بلدیہ کو بھی حکم دیا کہ اگر سات دنوں میں مرکز یہ سہولت فراہم نہیں کرتی ہے تو وہ خود متاثرین کو ویکسین کی سہولت فراہم کردے ۔بی ایم سی کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ فرضی ویکسی نیشن مہم میں ویکسین لینے والے 161 افراد کو کسی طرح دوبارہ ویکسین دے دی گئی ہے لیکن اب بھی2ہزارسے زائد متاثرین کو ویکسین دینی باقی ہے ۔ لیکن پورٹل پر دوبارہ رجسٹریشن کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے اس لئے ویکسین دینے میں دقت پیش آ رہی ہے ۔  بی ایم سی وکیل نے دوبارہ ویکسین دیئے جانے کی ضمن میں کس طرح دوبارہ  رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے اس کی بھی تفصیلات عدالت کو دی لیکن مرکز کی منظوری کے بغیر دوبارہ رجسٹریشن نہ ہو پانے کی بھی اطلاع دی۔بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سولیسٹر نے کہا کہ فی الحال مذکورہ پورٹل پر دوبارہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی ہے، مرکز کی اجازت تک متاثرین کو انتظار کرنا پڑے گا ۔ اس پر کورٹ نے کہا کہ مرکز کو اس سلسلہ میں اعتراض نہیں کرنا چاہئے ۔کورٹ نے مرکز کو حکم دیا کہ وہ متاثرین کو دوبارہ کووین پورٹل پر رجسٹریشن کرنے اور بی ایم سی کو انہیں ویکسین لگانے کی اجازت دے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے جعلی ویکسی نیشن کا پردہ فاش کیا تھا اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔  یہ لوگ ویکسی نیشن کی جعلی مہم چلا رہے تھے اور انہیں نمک کا پانی ملا کر ویکسین لگا رہے تھے اوراسپتالوں کے جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کر رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کرینہ، کرشمہ یا کوئی اور۔۔رندھیر کپور کو کس سے زیادہ پیار ۔۔؟