(24 نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر بے قابو ہو گئی،گزشتہ 20 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 11.56 فیصدرپورٹ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.54 فیصد رپورٹ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسزکوئٹہ میں 20، گوار میں 28اورتربت میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 29 ہزار642 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 28 ہزار525 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی موذی وبا سے62افراد جاں بحق،5026نئے کیسز رپورٹ