(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے فوٹوشوٹ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس دیکھ کر آپ ہنسی سےلوٹ پوٹ ہوجائیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں نے سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کی شادی کے فوٹوشوٹ دیکھے ہوں گے اور انہیں دیکھ آپ کی بھی یہ خواہش ہوگی کہ کاش آپ کی شادی میں بھی ایسا ہی فوٹوشوٹ ہوجائے ، لیکن اب ایک ایسے فوٹوشوٹ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ،جس کو دیکھ کر آپ ہنسیں گے تو ضرور لیکن یہ کہیں گے کہ اس سے اچھا تو ہم فوٹوشوٹ ہی نہ کرائیں ۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پراپ لوڈ کیا گیا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خوبصورت شادی والا گاؤن پہنے دلہن اپنے دولہے کے ساتھ ایک تالاب پر بنے لکڑی کے پلیٹ فارم پر کھڑی ہے اور تھوڑی دور فوٹوگرافر ایک لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔ نیا شادی شدہ جوڑا تصویروں کیلئے پوز دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن فوٹوگرافر کو انکا پوز پسند نہیں آتا ہے ، اس لئے وہ خود دولہا اور دلہن کے پاس آکر انہیں ایک رومانٹک پوز بنانےکی ہدایت دیتا ہے ۔ فوٹوگرافر ادولہے کا ہاتھ پکڑ کر پوز بنانے لگتا ہے لیکن اسی وقت دلہن کا مستی کرنے کا موڈ ہوتا ہے اور وہ فوٹوگرافر اور اپنے دولہے کو پانی میں دھکا دیدیتی ہے اور پھر خود زور زور سے ہنسنے لگتی ہے ۔اس ویڈیو دیکھنے کے بعد بعض لوگ منفی اور کچھ لوگ مثبت کمنٹس دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم اداکارہ مینا کماری کا آج یوم پیدائش،باپ انہیں کیوں یتیم خانہ چھوڑ آئے۔۔؟