ہنرمند پروگرام کے تحت 1لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کی گئی :فردوس عاشق

Aug 01, 2021 | 12:26:PM

(24 نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ  پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ اور روزگار کےحوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کیلئے فنی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیوٹا کے استعدادکار میں اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپرنٹس شپ ایکٹ2021کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے۔ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جائے گی۔ اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت ملے گی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے۔ بزدارحکومت نے ٹیوٹا کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا ہے۔ ہنر مند نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا گیا ہے۔ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پر ملک کی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ ہنرمند پروگرام کے تحت 1لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کی گئی ہے۔ پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں۔ سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اندرون ملک فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر
 

مزیدخبریں