(24نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان میں3 کروڑ لوگو ں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے ایک پیغام میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی ایک کروڑ ڈوزز 113،دوسری 28جبکہ تیسری 16 دن میں لگائی گئی ہیں۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے تمام 6دن ایک ریکارڈتھے۔کل نو لاکھ 34 ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ گزشتہ 6 دنوں میں 50 لاکھ ویکسی نیشن کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا کہ خاتون نے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔۔ویڈیو وائرل