مودی کی متکبر حکومت،سرحدیں غیر محفوظ ہیں،راہول گاندھی

Aug 01, 2021 | 13:41:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متکبر لوگوں کی حکومت ہے اور اسکی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھ رہے تنازعہ اور میزورام اور آسام سرحد پر ہوئی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا جو بیج بویا جارہا ہے اسکے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ قومی سرحد محفوظ ہے اورنہ ہی ریاستی سرحد ، تنازعات اور فسادات کو ہمارے ملک کی مقدس زمین میں بیج کی طرح بویا جا رہا ہے - اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے منشی پریم چند کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’انسان کا سب سے بڑا دشمن اسکا غرور ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: جب دل ہی ٹوٹ گیا۔۔ بوائےفرینڈ کیلئےانوکھا تحفہ۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں