(ویب ڈیسک ) شوہر راج کندرا کی گرفتاری اور فحش فلمیں بنانے سے متعلق کیس کی وجہ سے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ کیس میں ممبئی پولیس شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے تاہم اس سارے معاملے میں اداکارہ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں اب مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر موجود ہیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، شلپا اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکاہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارشہزاد رائے کو شادی کی پیشکش۔۔لڑکی نے بڑی بات کہہ ڈالی
ممبئی پولیس کے مطابق جب کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپا کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی نے زمینی معاہدے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی تھی۔جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں نے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے میں زمین فروخت کی بعد میں پتہ چلا کہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تھوڑا تیار ہو جاؤں۔۔اداکارہ منال خان کی نئی ویڈیو وائرل