(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لکھنؤ میں سکینڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی ۔10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔
یا د رہے کہ بھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کے لیے عمر 14 سال سے کم نہیں ہونا چاہیئے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کے لیے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پا کستانی نوجوان کا فیس بک پر وائرل جملہ 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے میں نیلام