شو ہر کے ساتھ بادشا ہ جیسا سلو ک۔۔متھیرا نے نئی سٹو ری شیئر کر دی

Aug 01, 2021 | 18:14:PM
شو ہر کے ساتھ بادشا ہ جیسا سلو ک۔۔متھیرا نے نئی سٹو ری شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک اسٹوری شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک سوالیہ پیغام شیئر کیا۔


متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔اداکارہ کی اسٹوری میں مزید درج تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے۔

خیال رہے کہ صدف کنول اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف