(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک اسٹوری شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک سوالیہ پیغام شیئر کیا۔
متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔
خیال رہے کہ صدف کنول اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف