آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر سو رہے ہیں؟وجہ کیا بنی ؟اہم انکشاف

Aug 01, 2021 | 19:06:PM
آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر سو رہے ہیں؟وجہ کیا بنی ؟اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)میتھیو ہیڈن سمیت بہت سے آسٹریلوی کرکٹرز آج اپنے گھروں کے باہر سو رہے ہیں۔وجہ یہ نہیں کہ ان کو بیویو ں نے گھر وں سے با ہر نکا ل دیا ہے بلکہ یہ بات اگرچہ سننے میں حیران کن ہے مگر درحقیقت اس کے پیچھے ایک نیک مقصد موجود ہے۔

تفصیلات کے مطا بق آسٹریلیا کی دی چیپل فاؤنڈیشن کے تحت 'سلیپ آؤٹ ' نامی ایونٹ ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا میں بے گھر نوجوانوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور ان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔

یہ ایونٹ ہر سال سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوتا ہے اور متعدد موجودہ اور سابق کرکٹرز رات اپنے گھروں سے دور سٹیڈیم میں قیام کرتے ہیں تاہم امسال کورونا کی وجہ سے کرکٹرز اپنے گھروں کی دہلیز کے باہر یا بیک یارڈ میں قیام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلیا میں سردیوں کا موسم ہے اور میتھیو ہیڈن، مچل جانسن، ایڈ کووَن سمیت متعدد کھلاڑی سرد رات میں گھروں سے باہر قیام کر رہے ہیں۔میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اس سال ان کی بیٹی بھی اس ایونٹ میں ان کے ساتھ شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران ہاشمی نے’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی