جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

Aug 01, 2021 | 19:07:PM

(24 نیوز)عالمی وباکورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو طبیعت ناسازی کے باعث قائداعظم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت مجموعی طور پر پہلے سے قدرے بہتر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آکسیجن سیچوریشن لیول 96 تک پہنچ گیا جبکہ ان کی کھانسی بھی گزشتہ روز کی نسبت بہتر ہوگئی۔ڈاکٹرز نے فی الحال جسٹس فائز عیسیٰ کو مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور طبیعت ٹھیک ہونے پرانہیں گھر منتقل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی زیرعلاج ہیں اور ان کی بھی طبیعت بہتر ہے۔ 
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم اور سپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار وں پر متفق

مزیدخبریں