بڑھاپا رو کنے کیلئے امریکہ نے اپنے خا ص فو جیوں کیلئے خفیہ کیپسو ل تیار کر لیا

Aug 01, 2021 | 19:36:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے ایسا ’خفیہ کیپسول‘ آزمانے کی تیاری کرلی ہے جو امریکی فوجیوں کی صحت بہتر رکھتے ہوئے بڑھاپے کو بھی روک سکے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد فوجیوں میں عمر رسیدگی اور زخموں سے متاثر ہونے کا عمل سست کرتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔’سوکوم‘ کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز کا کہنا ہے کہ کیپسول کی شکل میں دی جانے والی اس دوا کی خوراک اور محفوظ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر اس کی آزمائشیں امریکی مالی سال 2022 سے شروع کردی جائیں گی۔
امریکا کی ایک نجی بایوٹیکنالوجی کمپنی ’میٹرو بایوٹیک‘ کے تعاون سے یہ کیپسول تیار کیا گیا ہے۔ پنٹاگون اس پر 2018 میں تحقیق کے آغاز سے اب تک 28 لاکھ ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

صحت بہتر بنانے اور بڑھاپا روکنے والے اس کیپسول میں کیا ہے؟ اس کے جواب میں میٹرو بایوٹیک نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ امریکی فوج بھی اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتا رہی۔

تاہم اب تک کی معلومات سے اتنا اندازہ ضرور ہوا ہے کہ یہ کوئی ’نیوٹراسیوٹیکل‘ یعنی ’دوا جیسی خصوصیات رکھنے والی غذا‘ ہے جو چھوٹے حیاتی سالمات پر مشتمل ہے۔ممکنہ طور پر یہ کیپسول میٹرو بایوٹیک کے تیار کردہ، کچھ ایسے سالمات (مالیکیولز) پر مشتمل ہے جو ’تمام زندہ خلیوں کے درست طور پر کام کرنے کےلیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون کا خفیہ کیپسول، خلیے کے ’پاور ہاؤس‘ یعنی مائٹوکونڈریا کی کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ونڈوز 11 اپنی ریلیز سے پہلے ہی وائرس اور ہیکرز کا شکار بن گیا

مزیدخبریں