پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ان پر نوابشاہ میں پتھراؤ کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری نے اپنے غنڈوں سے ان پر حملہ کرایا، فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا فرزند زرداری یاد رکھیں ہر فورم پر انہیں بے نقاب کروں گا۔
آصف زرداری اور بلاول زرداری کے لیے شرم کا مقام ہے آج مجھ پر نوابشاہ میں اپنے غنڈے سے حملہ کروایا فائرنگ، پتھراؤ کیا گیا.
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 1, 2021
فرزند زرداری یاد رکھیں ہر فورم پر انہیں بے نقاب کروں گا
حلیم عادل شیخ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز آئی جی سندھ کو سکیورٹی کیلئے خط بھی لکھا تھا لیکن سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز آء جی سندھ کو سیکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا گیا تھا مگر پی پی آء جی کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی pic.twitter.com/kuUwjPj6rk
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 1, 2021
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، مراد سعید اور شہباز گل نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔اسدعمر نے مطالبہ کیا ہے گاڑی پر پتھراو¿ کا نوٹس لینا چاہئے اور فوری طور پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنا چاہئے۔
آئ جی سندھ کو فوری طور پر لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کا نوٹس لینا چاہئے اور فوری طور پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنا چاہیے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2021
مراد سعید نے ٹویٹ کیا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوںسے نا اہلی نہیں چھپ سکتی اور نہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست ہوں گے۔ خوف بتا رہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔
سندھ کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر زرداری ہاؤس کے سامنے حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ اس قسم کے اوچھے ہتکھنڈوں سے نہ آپکی نا اہلی چھپ سکتی ہے نہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست ۔ انکا خوف بتا رہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ۔ انشاءاللہ جلد سندھ سے زرداری لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہوگا
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 1, 2021
شہبازگل نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی رہنماؤں پر حملے کروا رہی ہے۔ مسلسل شکست کے بعد بلاول زرداری کو سندھ میں بھی شکست دکھائی دے رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کے گیٹ پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 1, 2021
پیپلزپارٹی سندھ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی رہنمائوں پر حملے کروا رہی ہے۔ مسلسل شکست کے بعد بلاول زرداری کو سندھ میں بھی شکست دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرآزادکشمیر سے متعلق کوئی آفر نہیں ہوئی، بیرسٹر سلطان محمود