کرکٹ فین صارم اختر کی اس تصویر کوایک اوراعزاز مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)صارم اختر کو کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے کرکٹ فینز اب اچھی طر ح جانتے ہیں ۔ انہیں ہانگ کانگ میں بڑا عزاز ملا ہے جہاں ان کی مشہور زما نہ تصویر کو ’میوزیم آف میمز ‘میں جگہ مل گئی ہے ۔
یا د رہے کہ 2019کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران جب باونڈری پہ کھڑے آصف علی نے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کا ایک نسبتاً آسان کیچ چھوڑا تو کیمرہ مین نے عین اسی لمحے چند قدم پیچھے کھڑے ایک تماشائی کے تاثرات عکس بند کر لیے جو حسرت و یاس کی تصویر بنے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے۔انگلینڈ کے شہر لندن میں رہنے والے پاکستانی شہری محمد صارم اختر 3 گھنٹے سے زائد کا سفر کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے تھے اور خاصے پرجوش تھے۔
— THREE EYED RAVEN (@doyenkhingin) August 1, 2021
سو شل میڈیاصار فین کو صارم اختر کے یہ تاثرات ایسے بھائے کہ سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ اس پہ میمز اور لطیفے بن گئے اوہ وہ راتوں رات انٹرنیٹ سلیبرٹی بن گئے۔صارم اختر راتوں رات ملنے والی اس شہرت کے بارے میں کہا وہ خود بھی اپنے ڈھیر سارے میمز دیکھ چکے ہیں اور انہیں اس پہ کافی حیرت بھی ہے اور خوشی بھی، انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے تاثرات راتوں رات اتنے مشہور ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا رو کنے کیلئے امریکہ نے اپنے خا ص فو جیوں کیلئے خفیہ کیپسو ل تیار کر لیا