کرکٹ فین صارم اختر کی اس تصویر کوایک اوراعزاز مل گیا 

Aug 01, 2021 | 19:54:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)صارم اختر کو کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے کرکٹ فینز  اب اچھی طر ح جانتے ہیں ۔ انہیں ہانگ کانگ میں بڑا عزاز ملا ہے جہاں ان کی مشہور زما نہ تصویر کو ’میوزیم آف میمز ‘میں جگہ مل گئی  ہے ۔ 

یا د رہے کہ 2019کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران جب باونڈری پہ کھڑے آصف علی نے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کا ایک نسبتاً آسان کیچ چھوڑا تو کیمرہ مین نے عین اسی لمحے چند قدم پیچھے کھڑے ایک تماشائی کے تاثرات عکس بند کر لیے جو حسرت و یاس کی تصویر بنے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے۔انگلینڈ کے شہر لندن میں رہنے والے پاکستانی شہری محمد صارم اختر 3 گھنٹے سے زائد کا سفر کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے تھے اور خاصے پرجوش تھے۔

سو شل میڈیاصار فین  کو صارم اختر کے یہ تاثرات ایسے بھائے کہ سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ اس پہ میمز اور لطیفے بن گئے اوہ وہ راتوں رات انٹرنیٹ سلیبرٹی بن گئے۔صارم اختر راتوں رات ملنے والی اس شہرت کے بارے میں کہا وہ خود بھی اپنے ڈھیر سارے میمز دیکھ چکے ہیں اور انہیں اس پہ کافی حیرت بھی ہے اور خوشی بھی، انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے تاثرات راتوں رات اتنے مشہور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا رو کنے کیلئے امریکہ نے اپنے خا ص فو جیوں کیلئے خفیہ کیپسو ل تیار کر لیا

مزیدخبریں