حلیم عادل شیخ ڈرامے رچا کر مقبول ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں: نواب تیمور تالپور

Aug 01, 2021 | 19:55:PM

(24 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت پر حملے کا الزام لگانے پر صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ آئے روز حملوں کے ڈرامے رچا کر مقبول ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، سندھ کی عوام لینڈ مافیا کے اس سرغنہ کو اچھی طرح جانتی ہے۔
نواب تیمور تالپور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے قد سے بڑھ کر اور پارٹی قیادت کیخلاف مغلظات کہے گا تو کارکن اس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ردعمل کے طور پر گندے انڈوں اور جوتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا، 
صوبائی وزیر نے کہاکہ جیالے اپنی قیادت کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کی زبانیں کھینچنا جانتے ہیں، اگر حلیم عادل شیخ نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو اس کا سندھ کے ہر شہر میں گندے انڈوں اور جوتوں سے ہی استقبال کریں گے، آئندہ وہ ہماری لیڈر شپ کے خلاف بیان دیں تو اپنی حیثیت دیکھ کر اور سوچ سمجھ کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ

مزیدخبریں