(24 نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کل سے یکساں نصاب کا اطلاق ہونے جارہا ہے ،پی ٹی آئی کے ایک وعدہ کی تکمیل ہونے جارہی ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بے چک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کے ویژن اوروزیر اعلیٰ کے عزم سے کل سے یکساں نصاب کانظام رائج ہونے جارہا ہے، یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی اور لسانی تقسیم کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ انگلش اردو اور مدرسہ کے نصاب مختلف ہونے سے قوم منتشر تھی، کل سے یکساں نصاب کا اطلاق ہونے جارہا ہے ،پی ٹی آئی کے ایک وعدہ کی تکمیل ہونے جارہی ہے ۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سندھ میں ہمارے مخالفین کی چیخیں بلند ہورہی ہیں،پی پی کا بیانیہ جو سندھ سے آرہا ہے وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پی ٹی آئی نے سندھ کے اندر جہالت اور غربت کے خاتمہ کا تہہ کررکھا ہے،انہوں نے کہاکہ پی پی نے سندھ کی عوام کی بنیادی حقوق پر غاصب ہے،پی ٹی آئی جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے سندھ بدلنے جارہی ہے ،سندھ بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ناممکن کو ممکن بنایا، سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی کا مضبوط مورچہ بننے جارہا ہے ،پنجاب کا مزاج اور سوچ تبدیل ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ تھانے اور کچہری کے ساتھ جڑے مافیا کے خاتمہ ہونے جارہا ہے، ابھی کامیابیوں کا آغاز ہے، پورے پنجاب کو پی ٹی آئی کے مضبوط نظریہ سے جڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا