نذیرچوہان کی معافی میں کس میں اہم کردار ادا کیا؟ اہم انکشافات

Aug 01, 2021 | 22:37:PM

(24 نیوز)ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان معافی معاملے میں کس نے اہم کردار ادا کیا، اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ۔
نذیر چوہان نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے ٹیلی فون پر براہ راست رابطہ کیا،نذیر چوہان نے فون پر شہزاد اکبر سے اپنے بیان پر معذرت کی، وزیر جیل فیاض الحسن چوہان نے رابطہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نذیرچوہان نے شہزاداکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں،آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طور پر اچھالا،نذیر چوہان کی معذرت کے بعد وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر اوررکن اسمبلی کے درمیان سیز فائر ہو گیا۔
نذیر چوہان کے متنازعہ بیان پر معذرت کے بعد شہزاد اکبر کی سخت پالیسی میں بھی نرمی ہو گئی،دونوں کے درمیان معاملات طے کروانے میں وزیر جیل فیاض الحسن چوہان نے اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ نذیر چوہان نے پہلے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، شہزاد اکبر کے عدم اطمینان پر نذیر چوہان نے دوسرا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کر بھیجا،سارا معاملہ حل کروانے میں وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان متحرک رہے ۔
نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال میں بہتر طبی سہولتوں کیلئے فیاض چوہان ساری رات متحرک رہے ،فیاض چوہان نے اعلیٰ قیادت سے لیکر شہزاد اکبر تک ٹیلیفونک رابطے کرکے معاملے کو سلجھایا، نذیر چوہان کے معاملے پر فیاض الحسن چوہان گارنٹر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نذیر چوہان نے شہزاداکبر سے اپنے بیان پر معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا بھرپور جواب دیا جائےگا،مشیر قومی سلامتی

مزیدخبریں