'میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔۔مہو ش حیا ت کا تنقید کرنے وا لوں کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں خواتین پر جنسی تشدد اور امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق حکومت سے کیے گئے سوال پر شدید تنقید کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نازیبا زبان استعمال کرکے ان کو ان کے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطا بق مہوش حیات نے خود پر ہونے والی تنقید اور نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔
Though I did not say anything against the govt, we live in a democracy & it’s the right of every citizen including myself to hold those in power accountable. Calling me names like slut & whore won’t stop me frm practicing my democratic right.Just reflects on your own filthy minds
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 30, 2021
اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور یہ مجھ سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ جو برسرِ اقتدار ہیں ان سے جواب مانگ سکیؒں۔میرے لیے نازیبا زبان استعمال کرکے یا مجھے غیر اخلاقی ناموں سے پکار کر آپ مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ سب آپ کی گندے ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
یا د رہے کہ ادا کا رہ مہوش حیات نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ٹوئٹس میں وفاقی حکومت پر تنقید کی تھی۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اور اب اداکارہ نے ان پر کی جانے والی تنقید کا اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھا ئی کے سا تھ مغربی مو سیقی پر ڈا نس۔۔مہو ش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا