'میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔۔مہو ش حیا ت کا تنقید کرنے وا لوں کو جواب

Aug 01, 2021 | 23:26:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں خواتین پر جنسی تشدد اور امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق حکومت سے کیے گئے سوال پر شدید تنقید کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نازیبا زبان استعمال کرکے ان کو ان کے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطا بق مہوش حیات نے خود پر ہونے والی تنقید اور نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے  کہ 'میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور یہ مجھ سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ جو برسرِ اقتدار ہیں ان سے جواب مانگ سکیؒں۔میرے لیے نازیبا زبان استعمال کرکے یا مجھے غیر اخلاقی ناموں سے پکار کر آپ مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ سب آپ کی گندے ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یا د رہے کہ ادا کا رہ  مہوش حیات نے پاکستان تحریک انصاف  کا نام لیے بغیر ٹوئٹس میں وفاقی حکومت پر تنقید کی تھی۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اور اب اداکارہ نے ان پر کی جانے والی تنقید کا اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھا ئی کے سا تھ مغربی مو سیقی پر ڈا نس۔۔مہو ش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

مزیدخبریں