جولائی میں بھارتی فوج نے دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو  شہید کیا

Aug 01, 2021 | 23:43:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم حد سے بڑھ گئے۔اس با ت کا انکشا ف کشمیر میڈیا سر وس میں کیا گیا ہےکہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے پرتشدد کارروائیوں میں دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں بھارتی فوج نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد اشرف صحرائی سمیت 105 کشمیریوں کو شہید کیا۔کے ایم ایس کی  رپورٹ کے مطابق جولائی میں قابض بھارتی فوج نے دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید اور 28 افراد کو زخمی کیا۔جس میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست قتل کیا گیا، اس دوران نوجوان سمیت 57 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

ان میں سے زیادہ تر گرفتاریاں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کی گئیں۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 216 محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 10 گھروں کو تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:'میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا۔۔مہو ش حیا ت کا تنقید کرنے وا لوں کو جواب

مزیدخبریں