پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بارش نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پراویڈنس میں شیڈول تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر آغاز سے ہی سیاہ بادل چھائے رہے۔ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ٹاس اور 15 منٹ دیر سے میچ شروع ہوا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابھی میچ کی صرف آٹھ گیندیں ہی ہوپائی تھیں کہ ایک بار پھر بارش برسنے لگی جس کے باعث میچ رک گیا۔
بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ کے خشک ہونے کا انتظار کیا جاتا رہا۔ امپائرز نے گراؤنڈ میں آکر فیلڈ کا جائزہ لیا اور مشاورت کے بعد واپس چلے گئے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور کیرون پولارڈ بھی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد امپائرز اور کھلاڑیوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے بعد دونوں کپتانوں سے مشاورت کے بعد امپائرز نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یا د رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرےمیں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دے دی تھی۔ گرین شرٹس کو چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شو ہر سے متعلق ما ڈل صدف کا بیان۔۔حا ل ہی میں شادی کر نے والی ادا کا رہ غنا علی بھی میدا ن میں آگئیں