(24نیوز)ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری،جان لیوا وائرس ایک اور جان نگل گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 656 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی،24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اب بھی 161 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ شرح صوابی میں 42.86 فیصد رہی ،مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 28.57 فیصد ،نوشہرہ میں 23.08 فیصد ،کوئٹہ میں 12.50 اور پشاورمیں 9.06 فیصد ،لاہور میں 7.95 اور سرگودھا میں 7.93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 6.58 اورمردان میں 6.49 فیصد،گجرات 5.56 اور فیصل آباد میں 5.50 فیصد جبکہ میرپور میں 4.48 اور ملتان میں 4.47 فیصد ریکارڈ رہی۔