عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے باہر نکالیں گے:پرویز خٹک

Aug 01, 2022 | 10:20:AM
15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں:پرویز خٹک
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  پرویز خٹک  نے کہا ہے عمران خان کہیں تو 15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی خاتمہ کر سکتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15 منٹ میں گرا سکتے ہیں۔

  سربراہ پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز رکھی،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن کی اندرونی کہانی ، کس نے کیا کہا؟ اٹارنی جنرل بھی بول پڑے