سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں،وزیرِ اعظم جائزہ لینےبلوچستان پہنچ گئے

Aug 01, 2022 | 11:28:AM
 سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں،وزیرِ اعظم جائزہ لینےبلوچستان پہنچ گئے
کیپشن: وزیرِ اعظم  سیلاب زدہ علاقوں کاجائزہ لے رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے، وزیراعظم خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو بارش اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں،شہباز شریف دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اورصوبے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے ،ان کا قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن کا فضائی دورہ بھی شیڈول ہے۔

ملک بھر میں   سیلاب کے باعث سنیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے،سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے اب تک 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک روز میں 10 افراد دم توڑ گئے۔

بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی سب بہا لے گیا۔

 دوسری جانب جنوبی پنجاب بھی سیلاب کے سبب شدید تباہی سے دوچار ہے، روجھان اور راجن پور شدید متاثر ہیں جہاں سو کے قریب آبادیاں زیر آب آ گئیں اورہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، تونسہ میں بھی صورتحال سنگین ہے، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔