مسلم لیگ (ن) کا عمران خان کیخلاف بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں:استعفوں کی منظوری کا معاملہ: تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھالیا
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کو وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی توہین ہے، ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ یہ پنجاب کے 12 کروڑ کے عوام کی توہین کی گئی ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔