پنجاب کے حالیہ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخ کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اداروں کا کام ہم نہیں کرینگے ، انہی سے کرائیں گے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد داخلہ منسوخی کی اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نےسال دوم کاامتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا، طالبہ نےباقی سالوں کاامتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا، یونیورسٹی نےداخلہ اس لیےمنسوخ کیاکہ پانچواں چانس نہیں لےسکتی، دوران تعلیم یونیورسٹی اورپی ایم ڈی سی نےغفلت کامظاہرہ کیا، یونیورسٹی ابتدامیں کوئی فیصلہ کرتی تواسےدرست قراردیاجاسکتاتھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تعلیم مکمل ہونےکےبعدرجسٹریشن منسوخی انصاف کےمنافی ہوگا۔ یونیورسٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت طالبہ کویونیورسٹی کوہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جرمانےعائدکرنامتعلقہ ادارےکاکام تھاہمارانہیں، آپ خودسوئےرہےاورہمیں کہہ رہےہیں جاگ جائیں، اداروں کا کام انہیں سے کرایا جائے گا، ہم نہیں کرینگے ، پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا ، عدالت نے کسی اارے کے کام میں مداخلت نہیں کی ، عدالت اداروں کی پشست پر کھڑی تھی، اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوئی ۔