پاک چین تعلقات مضبوط، باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہیں گے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ، سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں سروسز کے افسران تقریب میں شریک ہوئے،آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی’’برادرز ان آرمز‘‘ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
اس موقع پرچینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں،پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا، پاکستان آرمی کی طرف سے پی ایل اے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔ چین اور پاکستان کی جوائنٹ کمیٹی برائے کوآپریشن کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا، چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے۔