گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Aug 01, 2022 | 12:14:PM
گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
کیپشن: گاڑیاں کھڑی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عوام کیلئے بری خبر،سوزوکی موٹرز نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا ،ہونڈا کے سوزوکی گاریوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 3لاکھ 14 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 17لاکھ 89ہزارو روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم اگست سے کردیا گیا۔پاک سوزوکی کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔

 آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 3لاکھ 46ہزارو روپے اضافہ، نئی قیمت میں 20لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی۔آلٹو اے جی ایس کی قیمت میں 3لاکھ 88ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 23لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی۔ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں 4لاکھ 65 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 25لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی۔

ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں 5لاکھ روپے اضافہ، نئی قیمت 26لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں 5لاکھ 55 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 29لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی۔

کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 5لاکھ 49 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 28لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 5لاکھ 95 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 31لاکھ 59ہزار روپے ہو گئی،کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 6لاکھ 17 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 33لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی۔سوفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت میں 5لاکھ 75ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 33لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیںاساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

سوفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 6لاکھ 1ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 35لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی۔راوی کی قیمت میں 2لاکھ 43ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 14لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی۔بولان وین کی قیمت میں 2لاکھ 51ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 15لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی۔