فارن فنڈنگ کیس فیصلے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ جائے گا.
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیٹھے لوگ انہیں ڈراتے رہتے ہیں کہ وہ نااہل ہو جائینگے لیکن ایسا نہیں ہے، ان پر کوئی پابندی لگے گی نہ وہ نااہل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا عمران خان کیخلاف بڑا اقدام
کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور ہوئی، غیر قانونی ہے، پرویز الہٰی کو چاہئے تھا کہ وہ اس کو روکتے، چیف الیکشن کمنشر کو چاہئے کہ وہ سپیکر کو طلب کرے لیکن انکا تو الیکشن ہی غیرقانونی ہے اور کالعدم ہوسکتا ہے، اگر چیف الیکشن کمشنر کو بدلنا چاہتے ہیں تو سپریم جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کریں۔