تحریک انصاف نےدوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو دوست محمد مزاری کی نااہلی کیلئے تمام قانونی راستے اپنانے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی آئی نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ،وکیل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دوست مزاری کیخلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ جاری کر رکھا ہے،دوست مزاری نے اسمبلی ارکان پر تشدد اور سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل اور 22 جولائی کے وزیر اعلیٰ ٰکے انتخاب کو متنازعہ بنایا،دوست مزاری کیخلاف الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔ ایم پی اے محمد رضوان کیجانب سے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن رجوع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ