مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق کیس: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Aug 01, 2022 | 14:12:PM

(24 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق کیس میں لارجر بنچ بنانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:طیبہ گل کے الزامات: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بڑا قدم اٹھالیا

لارجر بنچ کی درخواست مدعی روشن علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مراد علی شاہ دوہری شہریت چھپانے پر رکن اسمبلی کیلئے نااہل ہیں۔

 درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اہم آئینی اور قانونی نقطہ پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کیس کی کل سماعت کرے گی۔

مزیدخبریں