تحریک انصاف کے مزید 11 اراکین کے استعفے منظور کئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تحریک انصاف کے مزید 11 اراکین کے استعفے منظور کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق کیس: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی آج قومی اسمبلی میں قانونی و آئینی ماہرین کے علاوہ حکمران اتحاد سے مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین کے استعفے منظور کئے جائیں گے۔ مالا کنڈ اور لیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین سمیت دیگر کے استعفے منظور کئے جانے کا پلان ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر کچھ خواتین اراکین کے استعفے بھی منظور کئے جائیں گے، مگر تاحال عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ کے استعفے منظور نہیں کئے گئے۔