ق لیگ پر قبضے کی جنگ حتمی مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ق لیگ پر قبضے کی جنگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین آج شام 5 بجے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گےجبکہ وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے کابینہ کی تشکیل کے معاملے پرتحریک انصاف سے اختلاف پیدا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی، اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب کی کابینہ میں رہنے والے سابق وزراءسے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
عمران خان کی خواہش ہے کہ پنجاب کی کابینہ مختصر رکھی جائے کیونکہ ان کی نظر میں ملک کے معاشی حالات درست نہیں ،اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ کابینہ چھوٹی ہونی چاہیے اور اس کے ارکان کی تعداد 20 سے زائد نہ ہو، لیکن ق لیگ اس پر خوش نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نےدوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک دیدیا
پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ پرویز الہٰی زیادہ ارکان پر مبنی کابینہ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کم وزراءکے ساتھ پنجاب میں کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے، وزیراعلیٰ کی رائے کے مطابق زیادہ ارکان پر مبنی کابینہ رکھنے سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔