(24 نیوز) رہنما پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 168 ملک نواز اعوان نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور استعفیٰ آگیا
ٹکٹ ہولڈر پی پی 168 ملک نواز اعوان نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں 12 ہزار ووٹ حلقہ سے دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں ووٹ منتقلی کے معاملے پر پیٹیشن دائر کر دی۔
ملک نواز اعوان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرے حلقہ سے 12 ہزار ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا، پانچ ہزار ووٹ پٹھان برادری کا ووٹ بھی دوسرے اضلاع کو منتقل کر دیا گیا، تیس سال سے رہائش پذیر ووٹرز کو باہر منتقل کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 12 ہزار دوسرے حلقوں کے ووٹ پی پی 168 میں منتقل کیے گئے۔