(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ شیخو پورہ سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے دو اہم رہنما مسلم لیگ ( ن) کو پیارے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ایک بار پھر دھاندلی کا الزام: بڑی خبر آگئی
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما رانا اسداللّٰہ خان اور رانا سیف اللّٰہ خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تحریک انصاف کے مزید 11 اراکین کے استعفے منظور کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی آج قومی اسمبلی میں قانونی و آئینی ماہرین کے علاوہ حکمران اتحاد سے مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین کے استعفے منظور کئے جائیں گے۔ مالا کنڈ اور لیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین سمیت دیگر کے استعفے منظور کئے جانے کا پلان ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر کچھ خواتین اراکین کے استعفے بھی منظور کئے جائیں گے، مگر تاحال عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ کے استعفے منظور نہیں کئے گئے۔