پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ٹکڑوں میں منظور کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا
اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف درخواست میں اتھارٹی لیٹر نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا۔ اسد عمر نے بطور درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
دخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومتی فائدے کیلئے الیکشن کمیشن ٹکڑوں میں نشستیں خالی نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قاسم سوری منظور کر چکے تھے۔
پی ٹی آئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تمام 123 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں، الیکشن کمیشن کو تمام نشستیں ایک ساتھ خالی قرار دینے کا حکم دیا جائے.
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قرار دے کہ موجودہ اسپیکر منظور ہو چکے استعفوں کو التواء میں رکھنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ موجودہ اسپیکر استعفوں کی تصدیق کا برائے نام پراسیس نہیں کر سکتے۔