پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ،چودھری شجاعت کابڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی۔ کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں،حق وسچ کی جیت ہو کر رہتی ہے۔
دریں اثنا چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ پر قبضے کی جنگ حتمی مراحل میں داخل
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔ چودھری شجاعت آج شام مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔