ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتیں بھی گر گئیں 

Aug 01, 2022 | 17:40:PM

(24 نیوز)ڈالر سستا ہونے سے ملک میں سونے کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے سونے کی فی تولہ قیمت بھی گر گئی، ایک تولہ سونا 2200 روپے سستا ہوگیاجس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 57 ہزار 400 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 1886 روپے سستا ہونے کے بعد 1 لاکھ 34 ہزار 945 روپے کا ہوگیا۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 7ڈالر مہنگاہوکر 1774 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ،چودھری شجاعت کابڑا فیصلہ

مزیدخبریں