(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے،ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی جریدے ”بلوم برگ“کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی،قیمتوں میں اضافے سے بھی طلب کم ہوئی ہے ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا،جولائی میں درآمدات35 فیصد کم ہوئیں،درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض حصولی کیلئے کیا گیا، آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہو گی،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ درآمدات اور طلب میں کمی سے روپے پر دباﺅ کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ،چودھری شجاعت کابڑا فیصلہ