چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو صلح کی دعوت دیدی

Aug 01, 2022 | 18:33:PM

(24نیوز)چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کوصلح کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے کہا کہ میرے کمرے کے سامنے اس گھر میں چودھری پرویز الہٰی کا کمرہ ہے،میں آج بھی انہیں صلح کیلئے دعوت دیتا ہوں۔
اس سے قبل چودھری شجاعت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سچ بولنا گناہ بنتا جارہا ہے ،ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں ۔مجھ پر الزامات لگائے جارہے ہیں حالاں کہ الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہناتھا کہ معیشت کی تباہی کی ذمہ دار تمام سیاسی پارٹیاں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حالات میں آرمی چیف کی مداخلت سیاستدانوں کی ناکامی ہے ۔میں نے عمران خان سے مونس الٰہی کے وزیربننے کی بات کی مگر انہو ں نے کہا کہ مونس کی بجائے چودھری سالک کو وزیر بنالیں ۔عمران خان نے مجھ سے اور طارق بشیر چیمہ سے مونس الٰہی کی کرپشن کی باتیں کیں۔
چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ ملک کو ایک سال سے نقصان ہورہا ہے، میر ے بیٹو ں پر الزامات لگائے گئے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت نے خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں