پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ،وزیر خزانہ پر برس پڑے،ٹافیاں بیچنے کا مشورہ 

Aug 01, 2022 | 19:19:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے، ٹافیاں بیچنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خیال نے اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر صاحب وزیر خزانہ کو بلائیں،دنیا میں ڈیزل سستا ہورہاہے انہوں نے 8 روپے مہنگا کردیا۔
نور عالم خان نے کہاکہ ڈیزل ٹرانسپورٹ میں استعمال ہوتا ہے ، کسان بھی استعمال کرتے ہیں، پٹرول بیشک مہنگا کریں کیونکہ وہ امیرلوگ استعمال کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نے کہاکہ وزیرخزانہ صنعتکارہیں،انہیں صنعتوں کی فکرہے کاشتکارکی نہیں،ان کاکہناتھا کہ جہاں ڈیم بنے ہیں وہاں کے صارفین سے فیول چارجز لینا زیادتی ہے۔
نور عالم خان نے کہاکہ وزیر خزانہ ایوان میں آتے ہی نہیں،وہ ٹافیاں بیچیں ان سے ملک نہیں چل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکلات سے نکل گیا، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

مزیدخبریں