عارف نقوی سے متعلق سوال ،عمران خان غصے میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صحافی کے جانب سے عارف نقوی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے اور کہا میں جواب نہیں دوں گا۔
اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کے موقع پرعمران خان صحافی کی جانب سے عارف نقوی کے سوال پر برہم ہوگئے۔صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ عارف نقوی آپ کے کاروبار میں شراکت دار ہیں یا نہیں۔ جس پر عمران خان نے غصے میں کہا میں جواب نہیں دوں گا بالکل نہیں دوں گا۔
صحافی نے ایک بار پھر اپنا سوال دہرایا تو عمران خان کے گارڈز نے صحافی کو دھکے دیئے اور پیچھے دھکیل دیا۔
صحافی نے عمران خان سے کہا کہ اگر آپ نے جواب نہیں دینا تو پھر مجھے دھکے کیوں دیئے جارہے ہیں۔ تاہم عمران خان تیز قدموں کے ساتھ آگے بڑھ گئے اور کوئی جواب نہ دیا۔
عارف نقوی کے متعلق سوال پر ۔ کلین بولڈ ???? pic.twitter.com/7EZu5bdfYk
— Naveed Ch (@naveedch66) August 1, 2022
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکلات سے نکل گیا، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل