(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے قرارداد جمع کروائی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ،قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پرعمران خان کا بیٹھنا پنجاب کے ’12 کروڑ عوام کی توہین‘ہے ۔قرار داد میں عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی، اس موقع پر عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل حالات ہیں لیکن موجودہ قیادت جلد بہتری لائے گی، نواز شریف
عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا
Aug 01, 2022 | 19:51:PM