(24 نیوز)پاک فوج سیلاب میں گھرے پاکستانیوں کی مدد کو ایک بار پھر میدان میں آگئی ،پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے دو دن کا راشن دینے کا اعلان کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راشن بلوچستان، سندھ ، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو دیا جائے گا،راشن خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو بھی دیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق راشن آٹا ،چینی ،چاول ،چائے ،کوکنگ آئل ، ملک پاﺅڈر اور دالوں پر مشتمل ہو گا،آرمی کے فارمیشنزمختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا