(24 نیوز)وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کاکہناہے کہ عمران خان عارف نقوی کی کرپشن کے حصہ دارہیں،جوچیریٹی کیلئے پیسہ جانا تھا وہ ایک پارٹی کودےدیاگیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ فارن فنڈنگ سے متعلق معاملات پرایک سپیشل کمیٹی بنادیں،سپیشل کمیٹی میں بشیرمیمن کوبلایاجائے،وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے اکاو¿نٹ چھپائے،الیکشن کمیشن جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ فنڈنگ سے متعلق سپیشل کمیٹی کی کارروائی کولائیودکھایاجائے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کیس الیکشن کمیشن کے پاس ہے،مشاورت کے بعدکمیٹی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا،الیکشن کمیشن کا اعلان