(24نیوز)عمران خان نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرادیا،عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم منصوبہ ناکام بنانے کی پوری کوشش کی۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر جمعرات کو احتجاج ہوگا،چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائیں،ان کا کہناتھا کہ ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130طریقے ختم ہوجائیں گے،آج ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار وہ بھی ہیں جو سازش روک سکتے تھے۔آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا،الیکشن کمیشن کا اعلان
عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
Aug 01, 2022 | 21:40:PM